کالم

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے

میمونہ حسین

ابھی یاد کریں کچھ ذیادہ پہلے کی بات نہیں کر رہی سیاسی لفظوں کی گولہ باری عروج پر تھی۔یکدم سب کچھ بدل گیا، تقاریر تھم گئیں ۔آخر اس کے پیچھے کی کہانی کیا ہے ،بات ہے گہرائی کی مگر سمجھ تو آرہی ہے شعور والوں کو۔ ظاہری بات ہے کہ اقتدار میں اس قدر کشش ہے کہ اس کو پانے کے لیے کوئی بھی حد ان لوگوں کے لیے مقرر نہیں۔اور تو اور اقتدار کی حرس میں ہر کارڈ کھیلتے ہیں اور ہر جائز اور ناجائز کام کو اپنے مفاد کے لیے جائز کر لیتے ہیں۔کل تک جو ایک دوسرے پہ گولہ باری کر رہے تھے آج وہی جماعتیں خاموش اس لیے ہیں کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا پراسس کر چُکے ہیں اور جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو کچھ صبر مل گیاہے۔ایک بات جو میں کہا نہیں چاہتی مگر پھر بھی بتا رہی ہوں کہ یہ سیاستدا ن کوئی بھی بڑا کام اپنا پورا ہو جانے کے بعد مکہ چلے جاتے ہیں شاید نوافل شکرانہ وہاں ادا کرنے ہوتے ہیں۔
اس وقت اگر میں بات کروں تو صرف پاکستا ن میں ہی نہیں مسلمانوں کو پوری دنیا میں ہی مشکل کا سامنا ہے ۔مقبوضہ کشمیر ،شام،فلسطین،سب جگہ مسلمانوں کی نسل کُشی کی جا رہی ہے۔ایک بات جو نہایت ہی قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ انڈیا نے جو موقف دیا وہ نہایت ہی اہم ہے۔
انڈیا نے مشرقی یروشلم اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے سے متعلق قرارداد کے مسودے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔اس تجویز کے حق میں 87اور مخالف میں 26ووٹ اور 53ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔امریکہ اور اسرائیل نے قرارداد کے مسودے کے خلاف ووٹ دیا جبکہ بھارت ،برازیل، جاپان، میانمار، اور فرانس نے ووٹ نہیں دیا۔
اسرائیل کا دعوی ہے کہ بیت المقدس یا یروشلم ایک غیر منقسم دارالحکومت ہے جبکہ فلسطینی عوام مشرقی بیت المقدس کو اپنی مستقبل کی ریاست سمجھتے ہیں۔اب اہم بات یہ کہ انڈیا نے اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا اور بین الاقوامی سطح پہ یہ ثابت کیا کہ انڈیا انسانی حقوق ،اور انسانیت سوز واقعات پیش آنے پر اسرائیل کا ساتھ نہیں دے گا یعنی انہوں نے خود کو بین الاقوامی سطح پہ اپنے اس عمل سے پر امن ثابت کیاہے۔اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونے کا صرف ایک یہی مقصد پوشیدہ ہے۔
مگر انڈیا نے کس طرح اپنے ہی ملک کے گجرات شہر میں کس طرح مسلمانوں کی نسل کُشی کی ۔مقبوضہ کشمیر میں کس طرح مسلمانوں کو آر ایس ایس کے غنڈے سرعام بیدردی سے کاٹ کے شہید کرتے ہیں۔ابھی تازہ اسد الدین اویسی کا بیان انڈیا ٹوڈے میں آیا ہے کہ انڈیا میں مذہب کے نام پہ ان کاونٹر کیا جا رہا ہے ۔انڈیا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور انہیں خطرناک قرار دے کے پولیس کے ہاتھوں ہی ختم کروا دیا جاتا ہے جسے بی جے پی بڑی آسانی سے کروا رہی ہے۔
یہ سب جو انڈیا میں کیا جا رہا ہے کیا یہ انسانوں سے اچھا سلوک کیا جا رہا ہے؟؟ ہمیشہ سے انڈیا خود کو پرامن اور پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش میں ہی رہا ہے۔مگر بڑی چالاکی سے خود کو بیان بازیوں سے ہی صاف اور پرامن کر لینے کا فن انڈیا کے پاس پرانا ہے۔خصوصا جب سے مودی سرکار کی حکومت آئی ہے تب سے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کبھی بہتر نہ ہوسکے،نہ ہی تجارتی تعلقات پہلے جیسے رہے، بلکہ جب سے مودی برسر اقتدار ہوا پاکستان خلاف انڈیا نے بے شمار موویز بنا کر اپنی قوم کے دل میں پاکستان مخالف زہر بھرا۔اور اگر ایسی کوئی سٹوری پاکستان میں لکھی جائے تو اُس پر مووی بننا دور کی بات اُس رائٹر پہ ہی پابندی لگا دی جائے گی۔
پہلے پاکستان سے چیمبر آف کامرس سے بزنس کی غرض سے وفد ایگزی بیشن کے لیے جایا کرتے تھے جو اب جاتے ہوئے ڈرتے ہیں اور تو اور اب رائیٹرز کے وفد بھی کم ہی جاتے ہیں۔کیا یہ سب امن کی علامت ہے جبکہ پاکستان ٹوریزم کو ہمیشہ پروموٹ کرنے کی ہی بات کرتا ہے۔
انڈیا اقوام متحدہ میں ایک مخالف بیان دے کر خود کو صاف ظاہر نہ کرے۔اب یہ ڈھیل ساری پاکستان کے حکمرانوں کی جانب سے ہے کہ انہوں نے کبھی جرات کا مظاہرہ نہیں کیا ،انڈیا سے جب کوئی بھی پاکستان چاہے وہ بزنس کے پوائنٹ آف ویو سے آئے یا رائیٹرز کی صورت میں، پاکستان نہال ہو جاتا ہے اُنہیں نہ صرف وارملی ویلکم کیا جاتا ہے بلکہ تمام سہولیات بھی دی جاتیں ہیں۔
پاکستان کے حکمران آپسی سیاسی چپقلش سے نکلیں تو بات بنے گی ۔اب ایک سائٹ جو ٹویٹر پہ ایکٹو ہے پاکستان یوتھ فار اسرائیل جس میں ہمارے تمام سیاسی حکمرانوں نے بھی فالو کیا ہے جس سے ایک بات ثابت ہو تی ہے کہ اب پاکستان کی یوتھ کو آہستہ آہستہ مولڈ کیا جا رہا ہے۔
جب خود اس قسم کی نرمیاں کی جائیں گی تو ہم قصور وار کس کو ٹھہرائیں گے؟۔محاورہ عین ہمارے سیاستدانوں پہ فٹ ہوتا ہے کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے ۔ابھی چند روز پہلے مجھ سے ہی کسی نے سوال پوچھا کہ اگر انڈیا سے ٹریڈ کر سکتے ہیں تو اسرائیل سے کیوں نہیں تو میں نے اس بات کا جواب قرآن کی رو سے ہی دیا۔
قرآن اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہودی گزشتہ چودہ صدیوں سے اسلام کے سب سے بڑے دشمن رہے ہیں۔اور جب تک ان میں حب جاہ اور قوم پرستی موجود رہے گی یہ دُشمنی جاری رہے گی۔
(1)اہل ایمان سے ان کی دشمنی کے اسباب میں سے تکبر،کفر،خواہشات،کی پیروی،اندھی تقلید،تحقیق و جستجو سے دوری،انبیاء علیہم السلام کی تکذیب میں سرکشی اور ان سے دشمنی کرنا قابل ذکر ہیں۔
اللہ تبارک تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا(یقینا تم یہود اور مشرکین کو مومنین کی دشمنی میں شدید پائو گے)
یہ قیامت تک تعداد میں کم ہون گے مگر مسلمانوں پہ حاوی رہیں گے،اب ایسا ہو رہا ہے ۔
ان کو حاوی ہمارے حکمرانوں نے ہی وقتی اقتدار کی لالچ میں اس قدر کر رکھا ہے کہ اب کوئی آپشن باقی نہ بچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: