پاکستانتازہ ترین

گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے اپنی ماں کو تشدد کو نشانہ بنایا

گھریلوجھگڑے پر بد بخت بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے ماں کے دونوں بازواور ٹانگ توڑ ڈالیں اور چھری سےوالدہ کوزخمی کردیا۔

اوکاڑہ کے نواحی علاقے دایا رام میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پرچھری کے وار کرکے ماں کوزخمی کردیا۔

بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے ماں کے دونوں بازو اور ٹانگ توڑ دی، جس کے باعث خاتون کے بازو اور ٹانگ پر گہرے زخم آئے، جس کے بعد تشویشناک حالت میں خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بدبخت بیٹا فرار ہوگیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے، پولیس ملزم احمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

والدہ پر بہیمانہ تشدد نے بیٹی نے کہا کہ ظالم بھائی نے ماں کو معذورکردیا، سزا ضرور ملنے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے