جرم کہانی
گھریلو تنازع، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افرادقتل

سوات کے نواحی علاقے میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اس افسوسناک واقعے میں ملزم نے بیوی اور ساس سمیت افراد پر گولیاں برسا دیں، چاروں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ ملزم اسلحہ سمیت جائے واردات سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔