پاکستانتازہ ترین

گورنمنٹ ویمن کالج سمن آبادمیں شجرکاری مہم کا آغاز

پرنسپل ڈاکٹر شاہین کرامت علی، مسز صائمہ میر،اساتذہ اور طالبات کی شرکت

لاہور (جنرل رپورٹر )گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور میں مون سون شجرکاری مہم 202320 ستمبر 2023 بروز بدھ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات پر محکمہ جنگلات کے تعاون سے ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن اور ڈی پی آئی کالجز کے اشتراک سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور میں شجرکاری کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا.پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی کی زیر سرپرستی کالج کے شعبہ نباتات کی جانب سے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا.تقریب میں وائس پرنسپل مسز صائمہ میر ،ڈین آف سائنس ،ڈین آف آرٹس ،اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی. موسیقی کی دھن پر قومی ترانہ پڑھا گیا. نظامت کے فرائض مس مريم اور مس میمونہ نے ادا کیے. تقریب میں طالبات کے مابین شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلہ کروایا گیا. تقریری مقابلے میں اول، دوم اور سوم آنے والی طالبات کو پوزیشن سرٹیفکیٹ اور شرکت کرنے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔. اس کے بعد شعبہ نباتات کے تعاون سے کالج میں شجرکاری کی گئ. پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی ،وائس پرنسپل مسز صائمہ میر ،ڈین آف سائنس ڈاکٹر فوزیہ وحید ،ڈین آف آرٹس مسز صدف منیر، اساتذہ اور طالبات نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا. آخر میں مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی ،وائس پرنسپل مسز صائمہ میر،ڈین آف سائنس ،ڈین آف آرٹس، صدرِ شعبہ باٹنی ڈاکٹر عارفہ زریں، اساتذہ اور طالبات نے آگاہی واک میں شرکت کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: