پاکستانسیاست

گلگت بلتستان: ضمنی انتخاب میں ایوب وزیری کی جیت

گلگت بلتستان: حلقہ 4 نگر 1 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 241 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے امجد حسین نے 2 حلقوں میں کامیابی کے بعد یہ نشست خالی کی تھی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نگر 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
ایوب وزیری کے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار بہشتی 5 ہزار 82 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید حسین 4 ہزار 194 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے جاوید حسین اور پی ٹی آئی کے آغا ذوالفقار اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری سمیت 7 امیدوار میدان میں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d