شوبز

گلوکار شیراز اپل نے مدینہ منورہ میں پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنا دیا

معروف گلوکار شیراز اپل نے مدینہ منورہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔شیراز اپل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی میں دو بار ریاض الجنہ کی زیارت کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں 2017 اور 2019 میں دو مرتبہ عمرے کے لیے گیا تھا اور دونوں بار ہی ایسا ہوا کہ میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی، ایک بار تو میرے پاﺅں میں چوٹ بھی لگی ہوئی تھی اور میرے لیے ریاض الجنہ پہنچنا مشکل تھا کیونکہ وہاں بہت سارے لوگ زیارت کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔گلوکار نے بتایا کہ میں دعا مانگ رہا تھا کہ اے اللہ مجھے ریاض الجنہ تک پہنچنے میں میری مدد فرما تو میرے یہ دعا مانگتے ہوئے ہی وہاں کے ایک خادم میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے پہچان لیا اور کہا کہ آپ وہی ہیں نے جنہوں نے تو کجا من کجا کلام پڑھا تھا؟
انہوں نے کہا کہ میں نے خادم کو جواب دیا کہ جی میں وہی ہوں تو وہ مجھے ریاض الجنہ میں لے گئے۔ شیراز اپل نے کہا کہ مدینہ منورہ میں میرے ساتھ ایسا دونوں مرتبہ ہوا تو اس لیے مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ میرا یہ تو کجا من کجا کلام پڑھنا اللہ تعالی نے قبول کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex