تازہ ترینشوبز

گلوکارعاصم اظہر سے تعلق ٹوٹنے ہانیہ عامرکا رد عمل

ہانیہ عامر نے پاکستانی گلوکارعاصم اظہر سے تعلق ٹوٹنے کے حوالے سے کُھل کربات کی ہے۔
ہانیہ نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے عاصم سے بریک اپ کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے عاصم اظہر سے دوستی اور تعلق ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ ’میں نے اُن دنوں میں بھی بھرپور لطف اٹھایا، مجھے تعلق ٹوٹنے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے‘۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ ’جب کچھ بُرا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا‘ ،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے’۔

ماضی کی غلطیوں سے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے۔ اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے‘۔سوشل میڈیا پوسٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’بہت سی چیزیں میرے لیے بالکل نارمل ہیں۔ لہذا میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں‘۔ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ ’میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کی جانی چاہئے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex