
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے گریڈ بیس کے پولیس آفیسر وقار چوہان کو ڈی جی نیب کےعہدے پر تعینات کر دیا.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وقار چوہان کی تقرری سیکشن دس کے گریڈ اکیس کی پوسٹ پر کی گئی ہے ۔
وقار چوہان اس سے پہلے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔