پاکستانتازہ ترینکھیل

گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

گرانٹ بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کو 2 سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔گرانٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمے داری نبھائی تھی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بریڈبرن کو ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں چونکہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں لہٰذا وہ ہمارے کلچر کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
گرانٹ بریڈبرن اس سے قبل 2018 سے 2020 تک پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔گرانٹ بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: