اجزا
تازہ دودھ: ایک لیٹر
کھویا: 250گرام
چینی: 250گرام
ہری الائچی: آٹھ عدد
بادام: 10عدد (باریک سلائس میں کٹے)
پستہ: 20 عدد (باریک سلائس میں کٹے)
کنڈینسڈ ملک: آدھا ٹن
چاول: ڈیڑھ کپ (ابلے ہوئے)
ترکیب
٭ایک پین میں دودھ، چینی اور ہری الائچی ڈال کر پکا لیں۔ جب دودھ گاڑھا ہونے لگ جائے تو اس میں چاول ڈال دیں اور ہلاتے رہیں۔
٭جب کھیر گاڑھی ہونے لگ جائے تو اس میں بادام اور پستہ شامل کردیں۔
٭کھیر کو پیالے میں نکال لیں اور کچھ دیر کےلئے فریج میں رکھ دیں۔ آخر میں کھویا اور کنڈینسڈ ملک ڈال دیں اور پستہ سے گارنش کریں۔مزیدار کھیر تیار ہے۔