تازہ ترینشوبز

کپل شرما نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی :علی ظفرکا انکشاف

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی کامیڈین کپل شرما نے خود بتایا تھا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی ہے۔
حال ہی میں نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران علی ظفر نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں کپل شرما شو میں گئے تو اس دوران اسٹیج کے پیچھے کپل شرما نے مجھے بتایا کہ میں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی ہے۔
اس سے قبل نسیم وکی بھی ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کپل شرما کی تعریف کرچکے ہیں۔بھارتی کامیڈی شودی کپل شرما شوسمیت کئی کامیڈی شوز میں اداکاری کرنے والے عالمی شہرت یافتہ نسیم وکی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپل شرما کی ٹکر کا کوئی کامیڈین نہیں ہے۔
نسیم نے کپل سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا تھا کہ کپل میرا چھوٹا بھائی ہے اور وہ مجھ سے بہت محبت کرتا ہے، جب اس کا شو بنا تو وہ مجھ سے ملنے آیا اور مجھے کھانے کی دعوت دی، ملاقات میں کپل نے کہا تھا کہ میں آپ کے درشن کرنے آیا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex