
کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوانزندگی سے محروم ہو گیا .
مشتاق کالونی لاہور کا رہائشی، 19 سالہ اسد موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن پر پھر گئی۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اس کی میت گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا، المناک حادثےکے باعث علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی .
لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے مرتکب کے خلاف کارروائی کی جائے اور پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل ہر قیمت پر روکا جائے .