کھیل

کوہ پیما شہروز کاشف کی لاہور قلندرز کے سی ای او سے ملاقات

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ چیمپئن لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف کم عمری میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سے ریکارڈ ہولڈر کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے ملاقات کی۔ دنیا کی خطرناک چوٹی اناپورنا سر کرنے بعد شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کا بھی جھنڈا لہرایا تھا۔
شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کے جھنڈے والی یادگار تصویر عاطف رانا کو پیش کی جبکہ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے شہروز کاشف کو ٹرافیز کا سوونئیر دیا اور شکریہ ادا کیا۔سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ شہروز کاشف ایک ٹیلنٹڈ نوجوان ہے اس کی ہر ممکن سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، حکومت اور سوسائٹی کو آگے بڑھ کر شہروز کو سپورٹ کرنا ہو گا ، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے شہروز کاشف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: