بین الاقوامیتازہ ترینشوبز

کوریا کی مقبول اداکارہ سیڑھیوں سے نیچے گرکرجاں بحق

کوریا کی مقبول اداکارہ ’پارک سو ریون‘ 29 برس کی عمر میں سیڑھیوں سے نیچے گرکر چل بسی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر یہ حادثہ جیجو جزیرے پر اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اپنے گھر واپس جاتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے گری۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی موت اسپتال لانے سے قبل ہی ہوچکی تھی۔ آنجہانی اداکارہ کی والدہ نے اس کی یاد میں اپنی بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارک سو ریون کی دماغی موت واقع ہوئی ہے اس کا دل اور دیگر اعضاء ابھی بھی قابل استعمال ہیں اگر کسی ضرورت مند کو اعضاء کی فوری ضرورت ہے تو رابطہ کرسکتا ہے۔ اداکارہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد اس کے اعزاز میں آج ایک جلوس نکالا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex