پاکستانصحت

کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے لہٰذا شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے 1166 سے ایس ایم ایس کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


ڈاکٹر فیصل سلطان کےمطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں جب کہ سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوائی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب این سی او سی نے سائنو فارم ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو جعلی قرار دیا ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ دو روز سے سائنو فارم ویکسین لگوانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں، ویکسین لگوانےکی گائیڈلائنز کی درست معلومات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex