پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد آخری اوورز میں پانچ وکٹوں سے ہرا دیا. ،کوئٹہ نے ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کر لی ،سرفرازاحمد نے ب 32 گیندوں پر 50 رنز سکور کیا انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا نے والے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کے لئے کہا اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ۔

کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے نے دھواں دھار 54 رنز بنائے،شاداب خان نے تین ، جبکہ محمد وسیم اور حسن علی ایک ایک کھلا ڑی کو آؤٹ کیا ۔

یو نائیٹڈ کی جا نب سے ایلیکس ہیلز نے 38 گیندوں پر 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فہیم اشرف نے 55 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔

شاہد آفریدی اور جیمز فاکنر نے دو دو کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا ،جو اب میں کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پو را کر لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d