پاکستانجرم کہانی

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا بڑا ایکشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شہر کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ زیر استعمال مکان میں سے ان کے زیر استعمال اسلحہ وگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم رکن کے طور پر ہوئی ہے، تین ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کیلئے انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d