پاکستان

کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے. عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے، مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیرخرانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کے آغاز سے متعلق مشاورت کی گئی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم کو بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،
جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائےگا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مالی وسائل کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کار بھی طے کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *