کل کا دن اہم اور تاریخی ہو گا۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ حکومت ختم ہو چکی ہے جو حکومت منی بل منظور نہیں کروا سکی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرٹیکل91کلاز 7 کے تحت صدر حکومت کوفوری اعتمادکا ووٹ لینے کا کہیں، کل کا دن اہم اور تاریخی ہو گا۔ عدلیہ آئین اور قانون کی فتح ہو گی، جو بھی عدلیہ سے ٹکرائے گا، پاش پاش ہو جائے گا، مریم صاحبہ اکیلی آج پاکستان پہنچ جائیں گی، نواز شریف لندن چلےجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے، ہو کر رہیں گے۔ سماجی، اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن ہے، الیکشن ہوں گے توامداد بھی مل جائے گی۔ اسحاق ڈار ہمشہ غلط اعداد و شمار پہنچا کر آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتےہیں، اس دفعہ اعداد و شمار کی ٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔