پاکستانتازہ ترین

کل اس حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی ،سردار لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کل اس حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الگ الگ قانون ہے۔

انسداددہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے پرامن احتجاج کیا، کسی اور جگہ ایسا تشدد نہیں کیا گیا جو پنجاب میں کیا گیا، مجھے 6گھنٹے تک بٹھا کر رکھا، کوئی تشدد نہیں کیاگیا، میں نے کہا کہ میں ایم این اے ہوں، بغیر سپیکر کی اجازت مجھے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، کوئی ایک کانسٹیبل بھی زخمی نہیں ہوا، میرے ڈرائیور پر پولیس وردی پھاڑنے کا پرچہ دیاگیا، شاہدرہ میں بھی پرچہ کاٹ کر لوگوں کو پابند سلاسل کیاگیا، اگر سڑکیں بلاک ہوئیں تو کوئی فوٹیج دکھا دیں۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ جعلی اور فارم 47 کی جبری مسلط حکومت ہے، یہ آئین و قانون کو نہیں مانتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے اور جب تک ہمیں ہمارا مینڈیٹ نہیں ملتا احتجاج کرتے رہیں گے، ہم دیکھیں گے کہ یہ حکومت کس طرح چلتی ہے۔

لطیف کھوسہ کا یہ بھی کہناتھا کہ میں ان کے خلاف اغواء کا پرچہ بھی کرواؤں گا، پولیس بتائے کہ کس کے کہنے پر ہمارے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی سے لے کر 8 فروری تک کے معاملات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے، عوام نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی عوام کا لیڈر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex