کرکٹر ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا. میرا کا خراج تحسین
لاہور: اداکارہ میرا ٹوکیو اولمپک کے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو کرکٹر قرار دیدیا . انگریزی سمیت مختلف حوالوں سے لوگوں کی گفتگو کا عام طور پر حصہ بننے والی اور سوشل میڈیا پر انتہائی شہرت رکھنے والی معروف اداکارہ میرا نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکی .
جس سے انکا ایک کلپ وائرل ہو گیا جس پر لوگوں نے اپنے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے میرا کی معلومات کو مثالی قرار دیدیا. میرا نے گفتگو ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ دیا.انہوں نے کہا کرکٹر ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا. نہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی۔
میر ا نے کہا ارشد ندیم کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی ، ڈسپلن تھا، ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا. انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے۔