پاکستان
کرونا ویکسین، پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا قرض منظور
منڈالیونگ: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی۔ قرض سے پاکستان کو تین کروڑ 98 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن میں مدد ملے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کورونا ویکسین کی مد میں منظور کیا ہے، قرض کی رقم صرف کورونا ویکسین خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض سے پاکستان میں ویکسی نیشن پروگرام کو مستحکم کیا جائے گا . یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن پروگرام کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔