شوبزکھیل

کرس گیل دیپیکا کے ساتھ پرفارم کرنے کے خواہشمند

ویست انڈیز سٹار اپنے گانے اوہ فاطمہ کی تشہیر میں مصروف

لاہور(شوبز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار اور اپنے بلند و بالا چھکوں کی وجہ سے مشہور بیٹر کرس گیل نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کرس گیل آج کل اپنے ایک گانے اوہ فاطمہ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بھارتی اور جمیکن میوزک کا مکسچر ہے، اس دوران ایک ایونٹ پر انہوں نے بتایا کہ وہ بالی وڈ کی کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔کرس گیل نے کہا کہ مستقبل میں اگر مجھے بالی وڈ میں کسی میوزک البم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میری خواہش ہے کہ اس میں میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کروں، میں دیپیکا سے ملاقات کرچکا ہوں، وہ ایک قابل اور اچھی خاتون ہیں۔اس کے علاوہ کرس گیل نے بتایا کہ ان کی میوزک میں دلچسپی عالمی وبا کووڈ 19کے دوران لاک ڈاؤن میں بڑھی، یہ سب کچھ وبا کے دنوں میں شروع ہوا جب ہم اپنے گھروں تک محدود تھے، میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ چلیں ساتھ میں ایک گانا بناتے ہیں، وہ میرے گھر آئے اور ہم نے گانا کمپوز کیا، میں اس جانب متوجہ ہوا اور اس کی بہترین چیز یہ تھی کہ جمیکا میں لوگوں نے گانے کو پسند کیا،کرکٹ کیرئیر کے دوران کسی بھی موقع پر یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ میوزک انڈسٹری کا حصہ بن جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex