موسم

کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی زائد ہونے سے شدت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں شام سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، کچھ علاقوں میں ہواؤں کے جھکڑ 45 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں، تیز ہواؤں کے باعث 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم بہتر رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: