پاکستانتازہ ترین

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے 8 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

کراچی بھر میں یہ پابندی 8 ربیع الاول پر چپ تعزیے اور 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو مدِ نطر رکھتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔ موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول کو گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد، نوابشاہ دادو اور خیرپور میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11 اور 12 ربیع الاول کو یہ پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع ایسٹ میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری کی پابندی ہوگی جبکہ ضلع سینٹرل میں 11 اور 12 ربیع الاول کو شہری پابند ہونگے۔ کیماڑی، سٹی اور ساؤتھ میں 7، 8 ،11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *