پاکستانتازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

کتوں کی لڑائی پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

پشاور میں فریقین کے درمیان کتوں کی لڑائی پر تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد نوبت فائرنگ تک جاپہنچی۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق فریق اول سے ابرار جبکہ فریق دوم سے فواد موسیٰ زئی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز فریقین کے درمیان کتوں کی لڑائی کے دوران تو تو میں میں ہوئی تھی۔ تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین نے آمنے سامنے آنے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے ایلیٹ فورس پولیس اہلکار فواد موسیٰ زئی جبکہ فریق دوم سے ابرار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے اویس اور عالمگیر زخمی ہوئے۔ تھانہ انقلاب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کے بعد ملوث افراد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے