شوبز

کترینہ کیف کی گلابی لباس میں تصاویر مقبول

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے، جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کی جارہی ہے۔
کترینہ کیف نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی دلکش تصاویر پر مشتمل ایک مختصر سی ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں ممبئی کے خوشگوار موسم میں آل گرلز بینڈ ’پنک‘ کے مشہور گانے ’کور می اِن سن شائین‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو صرف چند ہی لمحوں میں 5 لاکھ 97 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کی فٹنس ٹرینر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ میرے لیے سورج کی روشنی ہیں۔‘
ایک صارف نے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے ممبئی کے ابرآلود موسم میں بھی سورج کی روشنی پھیلا دی ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’محبت ہے آپ سے، آپ بھارت کی سب سے بڑی خاتون سُپراسٹار۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: