بین الاقوامیتازہ ترین

کبوتر بازی:ایک شخص نے 3 افرادکو قتل کرکے خودکشی کرلی

پرتگال میں کبوتر بازی کے دوران ہونے والے جھگڑے پر ایک شخص نے 3 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پرتگال کے شہر سیتوبال میں پیش آیا جہاں کبوتروں کی اڑان کا مقابلہ خونی واقعے میں بدل گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران کبوتر بازوں میں جھگڑا ہوگیا اور ان میں سے ایک شخص نے 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی عمریں 30 سے 60 سال کے درمیان ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: