پاکستان

کانسرٹ کے بعد کچھ لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی، ابرار الحق

پاکستانی گلوگار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کانسرٹ کے بعد کچھ لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے گزشتہ روز لندن میں ہونے والے پروگرام میں ہنگامہ آرائی سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں پروگرام کے بعد ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹی کے لوگوں نے کچھ غیر ملکی باشندوں کی مدد سے ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی۔ ہنگامہ آرائی کی کوشش لندن کے لوگوں کی بروقت مداخلت سے ناکام ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: