پاکستانتازہ ترین

کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے۔شہباز شریف

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں اللہ کا کرم ہے کہ یہاں میٹرو چل رہی ہے ، آپ کو معلوم ہے ہم نے میٹرو بنائی تو مذاق اڑایا گیا ، کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا ؟ جس نے ہسپتالوں میں مفت ادویات بند کیں ، نوازشریف نے اپنے دور میں ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کون تھا؟ جس نے لیون اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو برباد کیا، جہاں پر امراض جگر اور گردوں کا بہترین علاج ہورہا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا ؟ جس نے نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیئے، ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex