
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی گزشتہ روز تحریک انصاف کے پُرتشدد مظاہروں کے دوران شدید زخمی ہوگئےاوران کے چہرے اور ناک کی ہڈی فریکچر ہوئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی آنکھ پر بھی چوٹ آئی جس سے ان کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پتھراؤ سے علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی جس میں اندرونی زخم آیا ہےاسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ پروفیسر اسد اسلم اور ڈاکٹر خالد حمیدڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر کا آپریشن کر رہے ہیں۔
واضع رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے، اس دوران جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا۔