بین الاقوامیتازہ ترینصحت

ڈیلٹا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کرنےو الا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے بھارتی وائرس کو انتہائی خطرناک قرار دیدیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کیلیے ریجنل ڈائریکٹر احمد المنظری نے میڈیا کو بتایا کہ 28 جولائی تک دنیا بھر کے 132 ممالک ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہو چکے تھے جن میں مشرق وسطی کے 16 ممالک بھی شامل ہیں ۔ ڈیلٹا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنےو الا ہے ۔
انہوں نے کہا سب تشویش کی بات ہے کہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہونے کا خطرہ 287 فیصد بڑھ گیا ہے ، تحفظ کیلیے ایس او پیز اپنانے ہوں گے جن میں سب سے پہلے ویکسین ، جسمانی فاسلہ ، ماس کا استعمال ، ہاتھ دھونا اور پرہجوم جگہوں سے گریزکرنا شامل ہے ۔ مشرقی بحیرہ روم میں کورونا کے تقریب ایک سو اٹھائیس لاکھ کیسز رپورٹ ہیں ، دو اگست تک دو لاکھ 38 ہزار سے زائد اموات ہوئیں ۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی شکل ڈیلٹا تیزی سے پھیلنے والی بیماری بن چکی ہے ،اس وائرس کے باعث کے ہسپتالوں میں مریضوں کی شرح 120 فیصد جبکہ اموات 137 فیصد تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: