کالم

ڈپٹی کمشنر بھکر کی بے مثال عوامی خدمات(2)

علی رضوان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بھکر

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گورنمنٹ سکینڈری سکول کوٹلہ جام اور گورنمنٹ ماڈل سکینڈری سکول کہاوڑ کلاں کا خصوصی دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سکولوں کے نظام تعلیم ،صفائی ستھرائی ،ڈسپلن ،طلباء کے یونیفارم ،سکولوں کے واش رومز،کمپیوٹر لیب سمیت اساتذہ کرام کی کارکردگی کا بطور خاص جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے 20 ماڈلز سکولوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور ان سکولوں کو نمایاں بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن غلام فاروق علوی اور ڈی او سکینڈری چوہدری عبدالرحمن سکولز ہیڈماسٹرز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے شجرکاری کے فروغ کیلئے سکولوں کے طلباء میں سینکڑوں مفت پودے تقسیم کئے اور انہیں تاکید کی کہ وہ یہ پودے اپنے گھروں میں اپنے نام سے یا اپنے والدین کے نام سے منسوب کرکے لگائیں اور پودے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی آپ نبھائیں تاکہ ہمارا شہر بھکر خوبصورت و سرسبزو شاداب رہے ۔ انہوں نے اساتذہ کرام کو بھی تاکید کی کہ وہ طلباء کو بھی درختوں کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی فراہم کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے مختلف سوالات بھی پوچھے ۔ڈپٹی کمشنرکااتوار کے روز دیہی مرکز صحت حیدرآباد تھل کا اچانک دورہ،سٹاف ڈیوٹی پر موجود پایا گیا عملہ کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی طور پر ہدایات جاری کی۔ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ دور افتادہ علاقوں میں مراکز صحت کے دورے کا مقصد طبی سہولیات کی دستیابی کے عمل کا موقع پر جائزہ لینا ہےطبی عملہ اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو بطریق احسن جاری رکھے اور مریضوں کو علاج معالجہ کی عمدہ سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری رکھاجائے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ حکومت پنجاب کے انسدادڈینگی پلان پر کماحقہ عملدرآمد کےلئے سرویلنس سسٹم کی فعال کارکردگی کڑی نگرانی کے تحت برقراررکھی جائے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے والے عوامل کے تدارک کےلئے آگاہی کے عمل کو بھی موثر انداز میں جاری رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ نرسریوں کے احاطہ جات میں صفائی کا بہتر نظام برقرار رکھا جائے اور پانی جمع ہونے کے جملہ ذرائع کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے قبرستان میں قبروں پر بنائےجانیوالے مٹی کے برتنوں میں موجود صاف پانی کو اپنی موجودگی میں خالی کروایا۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اس وقت ڈینگی کا کوئی مریض ہمارے پاس نہیں ہے ہسپتالوں میں خصوصی ڈینگی وارڈز بھی قائم کئے جاچکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کو ہیلتھ انتظامیہ کی جانب سےان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس پر مامور ٹیموں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا اتوار کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ شعبہ ہائے صحت سے متعلقہ انتظامات سمیت دیگر انتظامی امور کی بہتری اور ہسپتال میں سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری
اور آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو بلا توقف علاج معالجہ کی بروقت سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کے عزیز و اقارب سے گفتگوبھی کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے بطور خاص ہدایات جاری کی۔ ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام یونین کونسل برکت والا چک نیازی میں مزدوروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات اور ماں بچہ کی بہتر صحت کے حوالہ سے ایک خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈ ٹی)محمدرمضان اعوان نے کہا کہ بہبودآبادی پروگرام کے فروغ میں کمیونٹی کے افراد کا کلیدی تعاون حاصل کرنے کیلئے بھرپور انداز میں آگاہی سیشنز کے انعقاد کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماں بچے کی بہتر صحت و نگہداشت کے حوالہ سے آگاہی کی فراہمی بہبودآبادی پروگرام کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محمد رمضان اعوان نے مزید کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو بھی زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کریں تاکہ ملکی ترقی میں فعال کردار اداکرسکیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نے محکمہ میں موجود مانع حمل ادویات اور مانع حمل ادویات بارے منفی رحجانات بارے تفصیلی گفتگو کی۔ شرکاء کی جانب سے اس بات کی تائید کی گئی کہ بچوں کو 2 سال تک ماں کا دودھ پلانا اسلامی نقطہ نظرسے بھی واقعی اہم ہے۔ انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کاضامن ہے۔ عوامی آگاہی مہم کے تحت ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی بھکر کے زیر انتظام عمران ہوٹل دلے والا تحصیل دریاخان میں مقامی سیاسی رہنماٹیچرز پروفیسرز اور کیمونٹی کے ساتھ بعنوان ’’بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات‘‘ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (سی اینڈ ٹی) محمد رمضان اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیروزگاری، رہائشی سہولتوں کی کمی،تعلیمی سہولتوں کا فقدان،غیر متوازن غذا،صحت کی سہولیات و خدمات کی کمیابی،لاقانونیت اور بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس وقت آبادی میں اضافے کی شرح 2.9 فیصد ہے اگر یہی شرح برقرار رہی تو اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی آبادی دوگنی ہو جائے گی۔نصف آبادی کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ اگر آبادی میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو اگلے چند سالوں میں مذید کئ ہزار سکولوں اور لاکھوں نوکریوں کی ضرورت ہوگی جو کہ معاشی طور پہ کمزور ملک کیلئے اتنے سکولوں کا بنانا اور نوکریاں دینا ممکن نہ ہوگا ۔صحتمند خاندان خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے ہمیں آبادی اور وسائل میں توازن رکھنا ہوگا۔شرکاء نے اس قومی مسئلے کی اہمیت اجاگر کرنے اور آگاہی سیمینار کرانے پر محکمہ بہبود آبادی کی کاوش کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائی محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے جنڈانوالہ تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر میں 32 ایکڑ پر مشتمل کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والے سٹیڈیم پر عرصہ10سال سے قابض گروپس کے چنگل سے رقبہ کو واگزار کروانے کے احکامات صادر کئے۔محتسب پنجاب کے احکامات پر دفترمحتسب پنجاب ریجنل آفس بھکر نے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کو قانونی کارروائی کیلئے فوری نوٹس جاری کئے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ نے محکمہ مال ،ایم سی سٹاف اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی جانب سے مذکورہ سٹیڈیم کے رقبہ کو واگزار کروانے کیلئے خصوصی آپریشن عمل میں لایا کامیاب آپریشن کے نتیجہ میں قبضہ گروپ سے 4کروڑ مالیت کا رقبہ واگزار کروالیا گیا جس پر شہری حلقوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے دفتر محتسب پنجاب کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex