کالم

ڈپٹی کمشنر بھکر اینٹی سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے متحرک

علی رضوان

ضلعی انسداد سموگ ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے اس ضمن میں سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹہ ہائے خشت کو ہرگز چلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلعی انسداد سموگ ایکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلعی محکمہ ماحولیات کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ بھٹہ ہائے خشت کو جدید ٹیکنالوجی پر چلانے کیلئے بھٹہ مالکان کو خصوصی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ احکامات کی عدم تکمیل پر بھٹہ مالکان پر بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز درج کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ماحولیات کے افسران کو مزید احکامات جاری کئے کہ وہ بھٹہ ہائے خشت کی ضلع بھر میں مانیٹرنگ کیلئے ایک خصوصی پلان مرتب کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ اس پلان کی روشنی میں تسلسل کیساتھ تمام بھٹہ ہائے خشت کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جاسکے. انھوں نے اینٹی سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں موجود،دریا خان روڈ اور کہاوڑکلاں پر سیاہ دھواں چھوڑنے والے تین بھٹہ جات کے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج ایک بھٹہ کو موقع پر سیل کردیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسداد سموگ کیلئے مرتب کردہ پلان پر ہرممکن طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے بھٹہ جات مالکان اپنے بھٹہ جات کو زیگ زاگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں عدم تعاون پر بھٹہ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلہ میں زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جارہی ہے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنے ڈی سی آفس میں منعقدہ ضلعی انسداد سموگ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں سکریٹری آر ٹی اے ،محکمہ ماحولیات کی مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو خصوصی طور پر احکامات جاری کئے کہ سموگ کا باعث بننے والے عوامل کا مکمل سد باب یقینی بنایا جائے اور سیاہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،فصلوں کی باقیات کے جلانے،کھلے آسمان تلے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے ،پلاسٹک بیگز کے جلانے پر صوبائی سموگ تدارک قوانین 2023 کے مطابق کامل عملداری یقینی بنائی جائے۔پٹی کمشنر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور انداز
میں ان ایکشن،دریا خان اور پنجگرائیں کے دکانداروں کو سخت احکامات جاری تمام تاجائز تجاوزات کو ایک ہفتہ کے اندررضاکارانہ طور پر خود ختم کردیں بصورتِ دیگر گرینڈ آپریشن شروع کیاجائے گا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ذیشان شریف قیصرانی اور دریاخان انجمن تاجران کی قیادت بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ذیشان شریف قیصرانی کو ہدایات جاری کی کہ مرکزی بازار میں متعین کردہ حدود لائن کو کراس کرنیوالے ریڑھی بان اور دیگر غیر معاون دکانداروں کے خلاف سخت انداز میں ایکشن لیا جائے تاکہ بے ہنگم ٹریفک کی دشواریوں سے نجات دلائی جاسکے. وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر بہترصحت،معاشی خوشحالی اورمعیاری ابتدائی تعلیم کا پروگرام جاری ہے پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کو مالی امداد کا عمل مر حلہ وار جاری ہے ۔ فوکل پرسن پی ایچ سی آئی پی نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 23000 روپے تک کی رقم کی تقسیم کا عمل مرحلہ وار جاری ہے مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ حاملہ خواتین کا قریبی بنیادی مراکز صحت پر آغوش پروگرام میں رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے اورشیڈول کے مطابق مرکز صحت پر باقاعدہ طور پر علاج معالجہ کی طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے اورنادرا سے پیدائشی سرٹیفکیٹ/ ب فارم بنواکر مراکز صحت میں ای ایم آر ایپ پر اندراج کروانے پر بھی رقوم دی جا رہی ہیں۔ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے بنیاد پروگرام کے تحت بچوں کو سرکاری سکولز میں ارلی چائلڈ ہڈ کیئراینڈ ایجوکیشن(معیاری ابتدائی تعلیم وتربیت اورنگہداشت کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ضلع میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے سلسلہ میں 270 سکول نامزد ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت آغوش پروگرام ضلع میں کامیابی سے جاری رکھا جائے مذکورہ پروگرام سے ضلع میں خواتین کی بہتر صحت کیلئے نمایاں مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔
ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی بھکر میں چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان، نیوٹریشنسٹ ماڈل فیملی پلاننگ سنٹر شاہ زین محمود، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر منکیرہ اسلم خان نیازی، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بھکر شبانہ کوثر، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کلورکوٹ وردہ کیف ، سٹاف محکمہ و کیمونٹی سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔نیوٹریشنسٹ شاہ زین محمود نے اس حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچر دیا اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کے بڑھنے کی بڑی وجہ آگاہی کی کمی ہے۔ ضروری ہے کہ بریسٹ کینسر کے لئے خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات کو بھی آگاہی فراہم کی جائے۔چھاتی کا کینسر ایک جان لیوا مرض ہے مگر بروقت تشخیص سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ضلعی دفتر سے پراچہ پیٹرول پمپ جھنگ روڈ بھکر تک ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ نے کی. ملک کی تعمیر و ترقی اور شعبہ زراعت کی بڑھوتری کے لیے گندم کی کامیاب کاشت کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع کے دفتر میں ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں کو گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حوالہ سے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرڈاکٹر نور محمد اعوان تھے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد نوید قریشی بھی تقریب میں بطور خاص شریک ہوئے ۔سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈو یژن چوہدری شاہد حسین نے کی۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شوکت علی عابد اور ضلع بھر سے کاشتکاروں نے شرکت۔ مقررین نے ڈپٹی کمشنر کوبتایا کہ اس سال ماضی کی نسبت زیادہ رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کرنے میں حکومت پنجاب بھرپور دلچسپی رکھتی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ پاکستان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گندم کی بھرپور کاشت ناگزیر ہے محکمہ زراعت کی منظور شدہ جدید اقسام کے بیج ، بروقت کاشت ،جڑی بوٹیوں کا تدارک اور وقت پر آبپاسی بہتر پیداوار کی ضامن ہیں کاشت کا بہترین وقت یکم نومبر سے 20 نومبر تک ہے تاخیر سے کاشت گندم کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سال ضلع بھکر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 148 فیصد رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی جس کی بھرپور پیداوار حاصل ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں گندم اور کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضلعی محکمہ پولیس نے اپنے فرائض کامل ایمانداری کیساتھ سرانجام دیئے اور بین الاضلاعی اور بین الصوبائی چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے خصوصی میکنزم تیار کیا گیا تھا ۔آخر پر محکمہ زراعت بھکر کے افسران کو اعلی کارکردگی پر تعریفی شیلڈز دی اور فیلڈ اسسٹنز اور ذمینداروں کو تعریفی اسناد بھی دی گئی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم میں مزید بہتری کا خواہاں ہوں تاکہ بلند معیار تعلیم اور بہتر تعلیمی نتائج کی بنیاد پر سرکاری سکولوں بارے عوام الناس کے رجحانات میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی جا سکیں،ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ماڈل ایلمنٹری سکول چاہ چمنی کے دورہ کے موقع پر مختلف کلاس رومز میں گئے، اساتذہ کرام کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام طلباء کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں صاف ستھرے لباس زیب تن کریں اورطلباء کو بھی ڈسپلن برقرار رکھنے اور صاف انہوں نے اساتذہ کرام کو بچوں کیساتھ دوستانہ ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا. ضلع کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے کوشاں،دلیوالا دریا خان روڈ کیگرین بیلٹ میں سینکڑوں پودے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں لگائے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی ،انجمن تاجران دریا خان کی قیادت اور دریا خان شوگر ملز کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے تاکید کی کہ گرین تھل شجرکاری مہم کے اہداف کی سو فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d