شوبز

ڈرامہ سیریل تیرے بن کا جادو شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا

کراچی (شو بز رپورٹر) نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کا جادو پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا.
سیاسی رہنما ء نے مداح ہونے کا اعتراف کر لیا۔انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک سین انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنی زیدی کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی مداح ہونے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنی زیدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ جب کمبل والا سین آپ کو 10ملین ویوز دلا دے۔انہوں نے اس ڈرامے اور اداکاروں کی مداح ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ فین مومنٹ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: