پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر عافیہ بے گناہ قید ہیں ان کی رہائی کے لئے اقدامات کرے گے ،رانا ثنااللہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ میں بے گناہ قید کیا گیا ہے، حکومت اس معاملے پر خط لکھنے کے علاوہ رہائی کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے ساتھ 3 روز سے مذاکرات جاری ہیں، حکومت اور مذہبی جماعت کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں، ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، تمام تر صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، حکومتی کمیٹی مذہبی جماعت کے مطالبات کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے مل کر طریقہ کار طے کیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق طریقہ کار بھی مذہبی جماعت کے سامنے رکھا۔ آنے والے وقت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex