بین الاقوامیتازہ ترین
چین کے نئے وزیر خارجہ 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے

اسلام آباد(وقائع نگار ) چینی وزیر خارجہ چن گانگ عہدہ سنبھالنے کے بعد 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ بھارتی شہر گوا میں ایس سی او کانفرنس کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو اسٹریٹجک مذاکرات ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان اورچین کا 6 تاریخ کو اسلام آباد میں اٖفغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے۔