پاکستان

چیف جسٹس کا مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا از خود نوٹس

رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ازخود نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سے ممبر قومی اسمبلی اور ہندو کونسل پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیش کمار نے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق رمیش کمار نے چیف جسٹس کو رحیم یار خان میں مندر پر حملے سے متعلق آگاہ کیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔
مندر میں توڑ پھوڑ کا کیس کل 6 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: