ای پیپر

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9رکنی لارجر بنچ سماعت جاری

سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا اعتزاز احسن اس کیس میں آئیں گے؟معاون وکیل نے جواب دیا کہ اعتزاز احسن بطور معاون نہیں آئیں گے۔

سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اوردیگر رہنما بھی عدالت میں موجود ہیں۔

دوران سماعت مخدوم علی خان اور اعتزاز احسن کے معاونین وکلا پیش ہوئے،معاون وکیل نے کہاکہ مخدوم علی خان کومعلوم نہیں تھا کہ وہ اس کیس میں ہیں یا نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وہ عدالتی معاون تھے کسی کو مجبور نہیں کر سکتے۔

چیف جسٹس فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا اعتزاز احسن اس کیس میں آئیں گے؟معاون وکیل نے جواب دیا کہ اعتزاز احسن بطور معاون نہیں آئیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ قاضی اشرف بھی اس کیس میں معاون تھے،فاروق نائیک نےکہاکہ قاضی اشرف تندرست ہیں اور پریکٹس کررہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے صدارتی ریفرنس پر گزشتہ سماعتوں کے حکم نامے پڑھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex