پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایک بار پھر آمنے سامنے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نااہلی کے خلاف درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جا کر الزامات لگاتے ہیں، ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، جلد سماعت کی درخواست دائر کر دیں، قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان اور لطیف کھوسہ کا مکالمہ ملازمت سے متعلق ایک کیس کے دوران ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex