پاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر ہوگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست 26 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی.

ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن میں پیش نہیں کیا جاسکتا، وزرات داخلہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے 24 اکتوبر کو پیشی کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *