پاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت 9 نومبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ممبر کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟

وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں، جمعرات کے علاوہ ملاقات نہیں کرنے دیتے، اگلی سماعت پر جواب فائل کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلہ کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *