پاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔

معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d