
چیئرمین پی ٹی آئی کواڈیالہ جیل کے سرکل 4 کے سیل ای میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرکل 4 اے، بی، سی، ڈی اور ای سیل پر مشتمل ہے۔ سرکل 4 میں شاہد خاقان عباسی، پرویز الہٰی اور علی وزیر رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں پہلے دن چیئرمین پی ٹی آئی نے فجر کی نماز کے بعد معمول کی ورزش کی، انہیں ناشتے میں کھجوریں، ابلے ہوئے انڈے، پراٹھہ اور چنے دیئے گئے۔.
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس سہولیات کے تحت ایئر کولر ، میٹرس ، کرسی، میز کے علاوہ کچن سمیت الگ سے کھانا تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔