کچن

چکن شوارما اب گھر پر بنائیے

مرغی ایک کلو
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
سرکہ چوتھائی کپ
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل آدھا کپ
چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ

تیار کرنے کی ترکیب
چکن کے دو انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے پتلے پارچے بنا لیں۔ایک بڑے پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ،چلی سوس،مسٹرڈ پاؤڈر،سرخ مرچ اور نمک کا مکسچر بنالیں۔مکسچر کو چکن کے پارچے میں اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔پھر فرائی پین میں کوکنگ آئل گرم کر کےچکن ڈال کر درمیانی آنچ پر 20 سے 25 منٹ تک پکائیں۔جب چکن گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں۔پھر چھوٹی چھوٹی بارہ عدد روٹیاں تیار کر لیں۔ایک روٹی میں ایک کھانے کا چمچ مایونیز لگائیں۔اس میں دو کھانے کے چمچ تیار شوارما رکھیں۔اوپر سے باریک کٹی ہوئی پیاز کٹے ہوئے ٹماٹر اور کھیرے اور ایک چمچ دہی ملا کر رول بنا لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *