پاکستانتازہ ترین

چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری بھی گرفتار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان اقبال چودھری سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ گوجرانوالہ آئے تھے۔

انہیں پولیس نے سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتارکر لیا، یاد رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویزالٰہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: