پاکستانسیاست

چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا حکم کالعدم قراردیدیا

لاہور ( این این آئی) اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی اور انکے صاحبزادے سابق وفاقی وزر مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسرکا حکم کالعدم قراردیتے ہوئے دونوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔لاہورہائیکورٹ میں پرویزالٰہی اورمونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت جسٹس شہرام سرورنے کی۔دونوں نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی تھیں۔
درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32گجرات کو فریق بنایا گیا ۔عدالت نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی اپیلوں کو منظور کر تے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرنگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ٹربیونل نے پرویزالٰہی اورمونس الٰہی کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: