پاکستانسیاست

چودھری مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت نے ان سے حلف لیا۔
خیال رہے کہ چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d