پاکستانتازہ ترین

چودھری برادران سے شہبازشریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے چودھری برادران سے درخواست کی ہے وزیراعظم کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں جب کہ چودھری برادران نے اس پر صلاح و مشورہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی مفاد میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ کریں گے۔ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہی۔

ملاقات کے دو شیشنز ہوئے جن میں سے پہلے سیشن میں چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی جب کہ دوسرے سیشن میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d