پاکستانسیاست

پی ڈی ایم پھر متحرک، 11 اگست کو سربراہی اجلاس طلب

پشاور : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کےلئے متحرک ہو گئے . انہوں نے اس ضمن میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا ۔
جےیوآئے کے مرکزی رہنمااور پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے ،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 11 اگست 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے
بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ اجلاس میں مہنگائی روز بروز بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ایجنڈے میں شامل ہونگے ،اسی طرح ملک کی مخدوش امن وامان کی صورتحال پربھی غورہوگا، اجلاس میں ملکی اور قومی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلےہونگے ،آئندہ کےلئے تحریک میں مزید تیزی لانے کےلئے اور کٹھ پتلی حکومت کوٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی طے کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے